شاہدسپرا:لیسکو میں بجلی چوری کے خلاف مہم جاری ہے تاہم اوور بلنگ کے باعث کمپنی کو اربوں روپے کے واجبات کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
صارفین نے بلوں کی ادائیگی کرنے کی بجائے مختلف عدالتوں سے رجوع کر لیا,عدالتوں میں کیسزدائرہونے پر 22 ارب کے بلز متنازعہ قرار دے دیئے گئے.
دستاویزات کے مطابق لیسکو کے 2022 میں متنازعہ بلوں کی رقم 7 ارب ریکارڈ کی گئی، ایک سال میں 2023 میں 15ارب اضافے سے 22 ارب تک جا پہنچی،اربوں کے واجبات متنازعہ ہونے پروزارت پاور ڈویژن کو آگاہ کیا گیا۔
لیسکو کی لیگل ٹیم متنازعہ بلوں سےصرف 2 ارب 35کروڑ وصول کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔