حاشر وڑائچ: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کا کیس، مقدمہ میں نامزد 82 ملزمان میں سے 8 ملزمان عدالت میں پیش،بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں بھی مقدمہ میں نامزد ہیں۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، مقدمہ میں نامزد 82 ملزمان میں سے 8 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں بھی مقدمہ میں نامزد ہیں، عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری کے بعد سماعت ملتوی کردی، غیر حاضر ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹسز جاری کئے۔
پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا، تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، 60 ملزمان کی حد تک اشتہاری کی کارروائی شروع کی گئی، عدالت نے سنگجانی کے مقدمہ کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال نہ آیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ،آمنہ علی، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری پیش ہوئے۔