میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کرلیا گیا ، ٹک ٹاکرحریم شاہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر بلال شاہ کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، بلال شاہ کراچی پہنچے توانھیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھا لیا،اغوا کے وقت کے عینی شاہدین بھی موجود ہیں، جن کے مطابق” ڈالے”میں آئے افراد انھیں اٹھا کر لے گئے۔

 ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اغوا میں کون لوگ ملوث ہیں،تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے درخواست ہے کہ میرے شوہر کو بازیاب کرایا جائے۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر کا کسی بھی قسم کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں،علاقے کا متعلقہ تھانہ بھی کچھ نہیں کررہا، شوہر کی بازیابی کیلئے کورٹ میں پٹیشن بھی جمع کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال شاہ سے حریم شاہ کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے،حریم شاہ کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے متعدد متنازع باتیں سامنے آچکی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ متنازع باتیں پھیلانے والا اکاو¿نٹ میرا نہیں، پتہ نہیں کون اسے چلا رہا ہے،حریم شاہ کے نام سے چلنے والے اکاؤنٹ سے اداروں اور اعلیٰ شخصیات سے متعلق متنازع ٹوئٹس سامنے آئی تھیں،متنازع ٹویٹس کو بعد میں ڈیلیٹ کردیا گیا تھا۔

حریم شاہ چند ماہ سے اپنا وقت پاکستان اور یورپ میں گزار رہی ہیں ،بلال شاہ آٹھ روز قبل پاکستان روانہ ہوئے تھے، وہ دونوں کئی ماہ سے پاکستان سے باہر تھے۔