بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل؛ جوڈیشل ٹریبونل کی تحقیقات مکمل

Bahawalpur Islamia University harassment scandal judicial prob complete. Judicial tribunal, drugs, sexual harassment at campus, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اسکینڈل سے متعلق جوڈیشل ٹریبونل نے اپنی تحقیقات مکمل کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل ٹربیونل نے اسکینڈل کی تحقیقات اور یونیورسٹی امور کی نگرانی کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی،خواتین ٹیچرز نے پولیس روئیے کے خلاف جوڈیشل ٹریبونل کے جج سے شکایت کی تھی اور ان کا کہنا تھا جوڈیشل ٹریبونل کا نام استعمال کر کے ان کا موبائل ڈیٹا چیک کیا گیا،اسی حوالے سے جوڈیشل ٹریبونل نے ڈی پی او اور  پولیس کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے کسی بھی معاملے میں مداخلت کرنے سے روک دیا ۔

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کیا ہے؟

 گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں مبینہ طور پر منشیات اور ممنوعہ ادویات سمیت دیگر غیرقانونی کاموں کا معاملہ سامنے آیا تھا۔پولیس نے یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فنانس محمد ابوبکر کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے کرسٹل آئس اور ممنوعہ جنسی ادویات برآمد ہوئی تھیں۔