بہاولپور؛ ٹائیگر کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے شہری کی شناخت کرلی گئی

بہاولپور؛ ٹائیگر کے ہاتھوں جاں بحق ہونیوالے شہری کی شناخت کرلی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بہاولپور کے چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں شہری کی ہلاکت معاملے میں نیا موڑ ، جاں بحق شہری کی فنگر پرنٹ سے شناخت کرلی گئی۔ 

ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد بلاول ولد محمد جاوید کے نام سے کر لی گئی۔ جاں بحق شہری کا تعلق لاہور سے ہے۔   گرین ٹاون لاہور کا رہائشی بلاول جاوید نشہ کا عادی تھا، نوجوان الفلاح ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ بلاول جاوید کا الفلاح ہسپتال میں 2 مرتبہ علاج کیا گیا۔بلاول 29 جنوری 2021 سے 13 مئی 2021 تک زیر علاج رہا، جبکہ دوسری بار بلاول جاوید  اسی ہسپتال میں 9  دسمبر 2021 سے 12 جنوری 2022 تک زیر علاج رہا۔ 

پولیس تحقیقات میں جاں بحق شہری پولیس کا ریکارڈ یافتہ ملزم بھی نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شہری 3 مقدمات میں لاہور کے مختلف تھانوں میں چالان بھی ہوچکا ہے۔ 

 شہری کی شناخت کے حوالے سے ریکارڈ بہاولپور پولیس کی جانب سے لاہور پولیس کو بھیج دیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ہلاک شہری کا مکمل پتہ مکان نمبر 225 بلاک 5 سیکٹر 2 گرین ٹاون لاہور  ہے۔