محسن نقوی نے بہاولپور میں وکٹوریہ ہسپتال کی نئی او پی ڈی اور سرجیکل وارڈ کا بھی افتتاح کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ سید محسن رضا نقوی نے بہاولپورمیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال کی نو تعمیر شدہ  آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کر دیا۔انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ 4 کا بھی افتتاح کیا۔ 

افتتاح کے بعد محسن نقوی نے نئی  او پی ڈی کی تزئین و آرائش کا بھی جائزہ لیا۔

 نئی او پی ڈی میں معلومات کی فراہمی کا ڈیسک، مریضوں کیلئےانتظار گاہ اور ٹی وی اسکرینز نصب کی گئی ہیں جبکہ داخلی راستے پر خصوصی مریضوں کے لئے افراد کیلئے خصوصی گزرگاہ  بنائی گئی ہے۔

 وکٹوریہ ہسپتال میں نئی او پی ڈی کا افتتاح کرنے کے بعد محسن نقوی نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی دن رات کی محنت کی وجہ سے یہ تعمیراتی پراجیکٹ مختصر مدت میں مکمل ہوا ۔ اس پر 2 ارب 10 کروڑ روپے لاگت آئی۔اسے اسکی اصل حالت میں بحال کرنابہت مشکل تھا ۔سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ نے اس کے لئے دن رات کام کیا ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ بہاولپور شہر کو بھی کو سیف سٹی پراجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

 کمشنر بہاولپور احتشام انور، ڈپٹی کمشنر ظہیر انور، سیکرٹری ہیلتھ علی جان، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور متعلقہ حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔