ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کب آئے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کب آئے گی؟ تاریخ سامنے آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے پاکستان نہیں آئی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کو نئے سرے سے ترتیب دیا گیا ہے، ٹرافی نے پاکستان کا ٹور اگست کے اوائل میں کرنا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی پانچ ستمبر کی صبح لاہور پہنچے گی اور ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق 2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مال لے جایا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کا انعقاد بھارت میں ہو رہا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو  نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer