ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری

 ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔

پاک فضائیہ کی جانب سے یہ ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی جس کا دورانیہ 4 منٹ 17 سیکنڈز ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دستاویزی فلم قوم کےبہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت کو اجاگر کرنے لیے جاری کی گئی ہے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ دستاویزی فلم 2 ستمبر 1965 کےدن لڑے جانے والے فضائی معرکےکے احوال پر مبنی ہے۔