بکری بچانے کےلئے شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار دیا

 بکری بچانے کےلئے شہریوں نے 15 فٹ لمبا اژدھا مار دیا
کیپشن: Mirpur: Citizens killed a 15 feet long dragon to save a goat
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :میرپور آزاد کشمیرکے نواحی علاقے چترپڑی کے مقام پر 15 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے ڈنڈوں کے وار سے اژدھے کو مار دیا۔

رپورٹ کے مطابق اژدھے نے بکری کو نگلنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے اژدھا ماردیا، جس کے بعد اژدھے کو دیکھنے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، لوگوں نے اژدھے کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

اس سے قبل بھی اس علاقے سے کئی اژدھے لوگ پکڑ چکے ہیں جنہیں وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے حوالے کردیا جاتا تھا۔