حکومت پنجاب نے 8 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے

Transfers Postings
کیپشن: Transfers Postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے 8 افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے، عمران بشیر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ تبادلہ منسوخ کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق  عمران بشیر کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ تبادلہ منسوخ کردیاگیا ، اویس مشتاق کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیالکوٹ تعینات کر دیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفرگڑھ کیپٹن(ر) محمد شاہ رخ کواوایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ تنویر مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ لگا دیا گیا۔

اس کے علاوہ نعمان افضل اعوان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال، سید عثمان منیر بخاری کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ساہیوال، طارق محمود اعوان کو ایڈیشنل کمشنر کنسولیڈیشن بہالپور لگا دیاگیا ہے جبکہ قمرالزمان قیصرانی کو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئرجنوبی پنجاب تعینات کیاگیا ۔