تعلیمی ادارے پھر بند، بچوں کا مستقبل داؤ پر

تعلیمی ادارے پھر بند، بچوں کا مستقبل داؤ پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ،  پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے  6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے  6 ستمبر سے 11 ستمبر تک کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔ سکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔ 

کورونا وبا کی شدت کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی شدت کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری ونجی سکولز 6 سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سرکاری و نجی سکولز کو کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلبرگ میں سکولوں کی بندش پر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن پاکستان کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم پنجاب کے سکول بند کرنے کے فیصلے کی پرزور مذمت کی گئی۔سرونگ سکولز پاکستان کی وزیراعظم پاکستان سے سکول بند کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کی۔ صدر سرونگ سکولز ایسوسی ایشن میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولوں کی بندش نے ڈیڑھ سال سے تعلیم کا بہت بری طرح سے نقصان کیاگیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی کی طرف سے سکولز کو بند کرنے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا،  یکساں نصاب کی کتابیں مارکیٹ میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں کو بند کیا گیا ہے۔