پی پی ایس امتحانات کیلئے نئی پالیسی نافذ

 پی پی ایس امتحانات کیلئے نئی پالیسی نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کیلئے نئی پالیسی نافذ، کورونا سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے بعد رول نمبر سلپس جاری ہوں گی، ویکسی نیشن نہ کرانے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔
  تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا کیبنٹ کمیٹی پنجاب کی جانب سے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو ہدایات جاری کیے جانے کے بعد نئی امتحانی پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ پندرہ ستمبر کے بعد امتحانات میں بیٹھنے کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔ امیدوار کیلئے آن لائن درخواست میں سرٹیفکیٹ کا ٹریکنگ نمبر درج کرنا لازم ہو گا۔ پی پی ایس سی کو نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔ امیدوار کی جانب سے دیئے گئے ٹریکنگ نمبر سے انسداد کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جائے گی۔ ویکسی نیشن نہ کرانے والے امیدواروں کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔