سٹی 42:قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا اسٹمپڈ مس کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔ سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔ سرفراز احمد نے لکھا کہ
اتنا چھبنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) September 2, 2020
جانی جتنا بتاتے وہ میرے بارے میں اتنا برا بھی نہیں ہوں
گزشتہ روز سرفراز احمد نے مسلسل تنقید پر دلبرداشتہ ہوکر ٹوئٹر پر بیان دیا جس پر پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب اور قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ان کو دلاسہ دیا۔ مرتضیٰ وہاب نے سرفراز کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد استقبال کی تصویر ٹوئٹ کی اور کہا کہ سرفراز آپ نے جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے، زندگی میں اچھا برا وقت آتا رہتا ہے، جب بھی بوجھل محسوس کریں اس تصویر کو دیکھیں۔
Sarfaraz u have Mashallah served Pakistan with so much zeal & passion. Dont worry, these moments come & go. Whenever u feel down just look at this picture. Respect & regards ! https://t.co/YnPbSPBC50 pic.twitter.com/wRDXwqNomi
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) September 2, 2020
سرفراز احمد کے ٹوئٹ پر اظہر علی نے رد عمل میں کہا کہ مجھ سمیت آپ کے بہت فینز ہیں، یہ جو چند لوگ ہیں ان کو آپ اپنی پرفارمنس سے جواب دیں گے، آپ نے ماضی میں ملک کیلئے بہت کچھ کیا، انشاء اللہ آگے بھی کریں گے۔
Bhayya you have so many fans including me you will answer small number of people with your performance InshA Allah u have done so much in past for Pakistan and you will in future thanks for giving positive energy throughout the tour... stay strong https://t.co/GSRUolcleF
— Azhar Ali (@AzharAli_) September 2, 2020