عدالت نے جہانگیرترین کو بڑی خوشخبری سنادی

عدالت نے جہانگیرترین کو بڑی خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: جہانگیرترین نے19کروڑ91لاکھ ریکوری نوٹس چیلنج کیس کر دیا،جسٹس شاہد وحید  نے جہانگیرترین کی درخواست پرسماعت کی،اےسی لینڈریونیونے کی جانب سے ریکوری نوٹس  بھیجے گئے ،درخواست میں وفاق،ایف بی آر،کمشنران لینڈریونیو ودیگرکوفریق بنایاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نے19کروڑ91لاکھ ریکوری نوٹس چیلنج کیس کر دیا۔ جہانگیرترین کے وکیل کا  کہنا تھا کہ عدالتی حکم پرکمشنران لینڈریونیوکے پاس اپیلیں زیرسماعت ہیں،اےسی لینڈریونیونے19کروڑ91لاکھ7ہزار کے ریکوری نوٹس بھیجے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت 27اگست کوجاری کئے گئے ریکوری نوٹس پرعملدرآمدمعطل کرے،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ کمشنران لینڈریونیونے میرے موکل کے حق میں حکم امتناعی بھی جاری کررکھا ہے۔
درخواستگزار کا مزید کہنا تھا کہ جے ڈبلیو ڈی شوگرملز کوسابق دور میں انکم ٹیکس کے نوٹس بھیجے گئے تھے۔ عدالت نے ایف بی آر کو تا حکم ثانی انکم ٹیکس ریکوری سے روک دیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer