ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 سال سے مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار، ایف آئی اے

7 سال سے مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار، ایف آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کے دوران 7 سال سے مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم بشارت علی کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا، گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سال 2018 میں مالی فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ درج تھا۔ 

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔