سٹی 42: جناح ہسپتال میں بلڈ کلچر ٹیسٹ کیلئے زائد المیعاد وائلز کا استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
زائد المیعاد 4 ہزار وائلز فروری میں خریدی گئیں،بلڈ کلچر وائلز پر صرف 5 ماہ کی ایکسپائری درج تھی،قانون کی رو سے ایک سال سے کم ایکسپائری پر خریداری نہیں ہوسکتی۔
زائدالمیعاد وائلز مارچ کے 2 ہفتوں میں استعمال کرنے کا دعوی کیاگیا،4ہزار زائدالمیعاد وائلز کو 2 ہفتے میں کیسے استعمال کیا گیا ، ریکارڈ ناپید ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کی انکوائری میں زائدالمیعاد وائلز خریداری کی تصدیق ہوگئی، زائدالمیعاد وائلز سے بلڈ کلچر ٹیسٹ کی رپورٹس مشکوک ہونے کا خدشہ ہوگیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ زائدالمیعاد وائلز کا معاملہ دبانے کیلئے کوشاں ہے ۔