ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار : بہنوئی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے بعد کمرے کو آگ لگا دی،سالہ جاں بحق،بیوی زخمی

سبزہ زار : بہنوئی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کے بعد کمرے کو آگ لگا دی،سالہ جاں بحق،بیوی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 وقاص احمد:سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں بہنوئی نے اپنے سالے پر فائرنگ کی اور بعد میں کمرے میں آگ لگا دی۔

 پولیس کے مطابق   بہنوئی نے گھر میں گھس پر فائرنگ کی بعد میں کمرے میں آگ لگادی, 43 سالہ ثمر عباس آگ لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا، جبکہ ان کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق بظاہر یہ واقعہ گھریلو اختلافات کے باعث پیش آیا ہے، اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات جارہی ہیں.

حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی واقعے کے حقائق سامنے آئیں گے۔