ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں کی بجلی غائب

لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں کی بجلی غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آ گئیں۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق ناقص انفراسٹرکچر اور بجلی چوری کی وجہ سے کمپنی کو صرف 6ماہ میں تقریباً 13 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے سسٹم سے 1 ارب 69 کروڑ یونٹس بجلی غائب ہو گئےجو یا تو چوری ہو گئے یا بوسیدہ نظام کی وجہ سے ضائع ہوئے۔کمپنی نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) سے 13724 ملین یونٹس بجلی خریدی مگر صارفین کو صرف 12026 ملین یونٹس فروخت کی جا سکیں۔
دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ لیسکو کو ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریٹو لائن لاسز کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہوا جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں کمپنی کے لائن لاسز کی شرح 12.38 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اور نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے لیسکو انتظامیہ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔