ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مصطفی آباد: پٹرول پہلے ڈلوانے پر جھگڑا،سر پر اینٹ لگنے سےشہری زخمی,حالت تشویشناک

مصطفی آباد: پٹرول پہلے ڈلوانے پر جھگڑا،سر پر اینٹ لگنے سےشہری زخمی,حالت تشویشناک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین :مصطفی آباد کے علاقے میں پٹرول پہلے ڈلوانے کے تنازع پر شہری پر تشدد کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

ترجمان پولیس کے مطابق پٹرول پمپ پر 2گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس دوران نامعلوم ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری نعمان پر حملہ کیا, پٹرول پمپ ملازمین نے بیچ بچاؤ کروایا۔

ترجمان کے مطابق 30 سالہ نعمان کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں نعمان کی حالت غیر بتائی جا رہی ہے ,شہری کے سر پر اینٹ لگنے سے شدید چوٹ آئی۔

 پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کر دی ہے۔