ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ،نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی

گھنٹوں انتظار کی اذیت ختم ،نادرا نے عوام کو خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار سے بچانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔ اب شہری ملک کے کسی بھی حصے سے نادرا دفاتر میں جانے سے پہلے "پاک آئی ڈی ایپ" کے ذریعے گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نادرا دفاتر میں شناختی دستاویزات کے حصول کے لیے شہریوں کو طویل قطاروں میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، لیکن اب اس مسئلے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ شہری پاک آئی ڈی موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپائنٹمنٹ حاصل کرکے مقررہ وقت پر نادرا دفتر پہنچیں، تو انہیں ترجیحی بنیادوں پر سروس فراہم کی جائے گی۔

نئی سہولت کے اہم نکات کے مطابق  پاکستان بھر میں دستیاب سہولت، گھر بیٹھے اپائنٹمنٹ لینے کی سہولت، اپائنٹمنٹ لینے والے شہریوں کو ترجیحی پروسیسنگ، وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور دفاتر میں ہجوم کم کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ نادرا اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ، اسمارٹ کارڈ اور دیگر رجسٹریشن خدمات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔