پشتو فلم کی لاہور میں واپسی، نئی پشتو فلم جانان پشتونخوا کے ساتھ لاہور میں ریلیز ہوگی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: پشتو فلم لاہور کے سرکٹ میں واپس آ گئی۔  اب لاہور میں بھی پشتو فلم سنیما گھروں پر نمائش کے لئے پیش ہو گی۔ 

نئی پشتو فلم جانان کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جہانگیر جانی ، دیدار ملتانی ،سدرہ نور، اصغرچیمہ شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار پرڈیوسر شاہد عثمان ہیں ۔ 

فلم کے پی کے سرکٹ کے ساتھ ہی لاہور میں بھی چھ اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

لاہور میں تشتو فلمیں کچھ عرصہ پہلے باقاعدگی سے سنیما گھروں کی زینت بنتی تھیں اور ان فلموں کے شائقین کی تعداد اردو اور پنجابی فملوں کے دیکھنے والوں سے کچھ ہی کم تھی۔ پہلے لاہور میں صنوبر اور Ritz ریٹز سنیما میں  پشتو فلیمیں باقاعدگی سےلگتی تھیں اور شہر بھر سے پشتوں فلموں کے شائقین ان سنیماؤں میں پیش کی جانے والی فلمیں دیکھنے کے لئے آتے تھے اور ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا تھا۔ 

اب تقریباً پندرہ سال بعد دوبارہ لاہور میں پشو فلم جانان لاہور میں بھی دکھائی جائے گی۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ جاناں لاہور میں پشتو فلموں کا دور واپس لانے کا باعث بنے گی اور پشتو سپیکنگ فلم بین ایک مرتبہ پھر  بڑی سکرین پر اپنی من پسند زبان میں معیاری فلم سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔