استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دیدی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن نے یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی تشکیل دے دی۔

 صدر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مراد راس اور جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، انہوں نے یونین کونسل 211 ضلع لاہور کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق شیخ محمد حیدر کو صدر یونین کونسل تعینات کیا گیا ہے، اعجاز حیدر لاڈا کو سینئر نائب صدر یونین کونسل مقرر کیا گیا، یشوع پال صدر یوتھ افیئرز ہوں گے۔

 واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کا نچلی سطح پر انتظامی ڈھانچے کو تشکیل دینے کا عمل جاری ہے۔