ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 343 ٹریفک حادثات رپورٹ

 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث 343 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 343 ٹریفک حادثات کے دوران 345 افراد زخمی ہو گئے ۔
 ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 343 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 345 افراد زخمی ہوئے۔ 128 شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 217 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات کم عمر ڈرائیوروں، تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔