سحر خان نے شادی کے متعلق بڑی بات بتادی

 سحر خان نے شادی کے متعلق بڑی بات بتادی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ سحر خان نے کہا ہے کہ وہ جب بھی شادی کریں گی 6 فٹ لمبے لڑکے سے کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق متعدد سپر ہٹ ڈراموں میں جاندار اداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ سحر خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کرتے ہوئے متعدد دلچسپ سوالات کے جوابات دیے۔شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی میں نے اس سے متعلق ابھی سوچنا شروع کیا ہے۔

سحر خان نے کہا کہ تاحال مجھے میرے خوابوں کا شہزادہ نہیں ملا، اس لیے فی الحال میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔ لڑکوں کے قد سے متعلق بہت سنجیدہ ہوں، جب بھی شادی کروں گی تو لمبے قد کے لڑکے سے کروں گی، کوشش ہو گی کہ میرا ہونے والا شوہر 6 فٹ لمبا ہو یا اس سے تھوڑا سا چھوٹا۔

سحر خان نے مزید کہا کہ لڑکی کو ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ لڑکی کے خاندان کی بھی عزت کرتا ہو۔

شو کے دوران سحر خان نے اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک پراسرار واقعے سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے مجھے جنات وغیرہ پر یقین نہیں تھا لیکن اب میں جنات پر یقین بھی رکھتی ہوں اور اُنہیں سنجیدہ بھی لیتی ہوں۔