ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کون ہیں اور دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟

ماہرہ خان کے شوہر سلیم کریم کون ہیں اور دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان سمیت بھارت میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیوز ان کی مینیجر نے اتوار کی شب انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ کی شادی ان کے قریبی دوست سلیم کریم سے ہوئی ہے، ماہرہ گزشتہ روز سے ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ٹرینڈ کررہی ہیں۔ گزشتہ ماہ اداکارہ کی شادی کی خبروں کا سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی مینیجر نے اس قسم کی صحافت کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا،  البتہ اب ماہرہ خان کی دوسری شادی ہوچکی ہے۔  ماہرہ خان نے شادی سے قبل ایک پروگرام میں اعتراف کیا تھا کہ ان کے سلیم کریم نامی صنعتکار سے تعلقات ہیں لیکن انہوں نے ان کے حوالے سے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

سلیم کریم کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

مداحوں کے ذہنوں میں جہاں کئی سوالات نے جنم لیا وہیں یہ سوال بھی دماغ میں آئے کہ آخر سلیم کریم ہیں کون اور جوڑے کی ملاقات کہاں ہوئی؟

شوبز ویب سائٹس کے مطابق سلیم کریم کراچی سے تعلق رکھنے والے اور آن لائن پیمنٹ کمپنی کے مالک ہیں۔ رپورٹس کےمطابق سلیم کریم کی کمپنی پاکستان سمیت دیگر 15 ممالک میں کاروباری حضرات کو باآسانی پیسوں کی ترسیل اور ادائیگی کی سہولیات فراہم کرتی ہے، ان کی کمپنی پاکستان کے علاوہ  امریکا، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے چند ممالک میں پیسوں کی ادائیگی اور ترسیل کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سلیم کریم پروفیشنل ڈی جے بھی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer