خستہ حال کمرے کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی

Roof Collapsed in Nishat Colony Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نشاط کالونی میں دو منزلہ مکان کی بالائی منزل پر کمرے کی چھت گرنے سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔  چھت گرنے کے باعث ملبہ تلے دب جانے والے پانچ افراد کو  امدادی ٹیموں نے ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا، زخمیوں کو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں 36 سالہ سونیا، اسکی بیٹی 15 سالہ تانیہ، 45 سالہ اکبر،  3 سالہ جیکب مسیح اور 45 سالہ ارشاد شامل ہیں۔

حادثہ نشاط پارک سینما چوک کے قریب پیش آیا، جہاں دو منزلہ مکان کی بالائی منزل پر خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھت لکڑی کے بالوں سے بنائی گئی تھی، جو بوسیدہ ہونے کے باعث حادثے کا سبب بنی۔