(حافظ شہباز علی)پی سی بی نے پاکستان جونئیر لیگ کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد ہوٹل اور تمام دکانیں 21 اکتوبر تک بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پاکستان جونئیر لیگ کروانے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ہوٹل، دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے، قذافی اسٹیڈیم کے اردگرد قائم ہوٹلز ،دکانوں اور کاروباری مراکز کام کرنے والے ملازمین ایک ہفتے بعدروزگار کھلنے کی آس لئے واپس پہنچے تو ان کو بتایا گیا کہ 21 اکتوبر تک ان کا کام بند کردیا گیا ہے ،کام بند ہونے کے احکامات جاری ہونے کے بعد ملازمین مایوسی کے ساتھ گھروں کو واپس لوٹ گئے۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ پاکستان جونئیر لیگ میں نہ تو کوئی بڑا کھلاڑی کھیل رہا ہے اور نہ ہی یہ بین الاقوامی ایونٹ ہے۔ایسے مقامی ایونٹ کے لئے ہزاروں لوگوں کا روز گار اور سینکڑوں لوگوں کا کاروبار بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، پی سی بی کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔