آپ مجھے بالکل بھی پسند نہیں؛ شوہر سے خفا صبور کی ویڈیو وائرل

Saboor & Ali Ansari video viral
کیپشن: Saboor & Ali Ansari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کی اداکاری کے معترف نہ پاکستانی مداح ہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی لوگ ان کی اداکاری کو سراہتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر علی انصاری سے خفا ہیں۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں ختم ہونے والے مقبول ڈرامہ سیریل' پری زاد' اداکارہ صبور علی بطور صائمہ عرف ببلی بدمعاش نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے بہترین اداکاری کے ایوارڈ حاصل کئے، اداکار علی انصاری سے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی صبور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے خفا ہیں اور ان کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ' آپ مجھے بالکل بھی اچھے نہیں لگتے'۔

ویڈیو میں ان کے شوہر اداکار علی بھی پاس ہی موجود ہیں جو  سوال کررہے ہیں کہ ' کیا کررہی ہیں؟جواب میں صبور نے کہا کہ کیوں بتاؤں، علی نے مزید کہا کہ تیرا ایسا رویہ مجھے بہت پسند ہے جس پر ان کی اہلیہ نے کہا کہ مجھے آپ بالکل بھی پسند نہیں ہیں اور بعدازاں دونوں مسکرا دیتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer