ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گور نر پنجاب سے تاجر رہنما ؤں کی ملاقات

governer punjab
کیپشن: Chaudhary sarwar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)گور نر پنجاب چودھری محمد سرور سے تاجر رہنماؤں جلال الدین رومی، سید عظمت شاہ اور دیگر کی ملاقات، گورنر پنجاب کہتے ہیں حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کےلیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
 ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہاکہ انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کا ریاست مدنیہ کا مشن ضرور کامیاب ہوگا، سیاسی مخالفین ہر اچھے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کر پشن ظلم اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانا حکومت کی اولین تر جیح ہے۔

چوہدری سرور نے کہا کہ حکومت چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے آسانیاں پیدا کررہی ہے ۔ حکومت کے سوشل پروٹیکشن پروگرام کے بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔