پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے 204 اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ تیار

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن سے 204 اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: معاشی بدحالی کا طوفان پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں بھی پہنچ گیا، فاونڈیشن سے 204 اسامیاں ختم کرنے کا منصوبہ تیار،  ڈپٹی ایم ڈی سےاسٹنٹس اور ڈرائیورز تک کی سیٹیں ختم کی جائیں گی۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے معاشی بد حالی کے باعث اہم سیٹیں ختم کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے، منصوبے کے مطابق ڈپٹی ایم ڈی سےاسٹنٹس اور ڈرائیورز تک کی سیٹیں ختم کی جائیں گی۔

 

1 ڈی ایم ڈی،8 ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز،40 سبجیکٹ سپیشلسٹ اور140 ماسٹر ٹرینرز کی سیٹیں بھی فہرست میں شامل کی گئی ہیں، سیٹیں ختم کرکے ان کی ذمہ داریاں دیگر جونیئرافسران کو سونپی جائیں گی۔

 

204 سیٹیں ختم کرنے سے فاونڈیشن کو سالانہ 25 کروڑ روپے کی بچت ہو گی، ڈپٹی ایم ڈی کو سالانہ 94 لاکھ اور ڈائریکٹر کوسالانہ 55 لاکھ تنخواہ کی مد میں ادا کیے جاتے ہیں۔

 دوسری جانب سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا اساتذہ کیلئے درد سر بن گیا، سکولوں میں طلبا نے ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چھوڑ دیا، جس پر اساتذہ بھی بے بس دکھائی دیتے ہیں،ایم ایز کی رپورٹ کی مطابق زیادہ تر ہائی سکولوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، پرائمری سکولوں میں بچے ایس او پیز پر عملدرآمد کررہے ہیں۔

طلبا کا کہنا ہےکہ بعض سکولوں میں ٹمپریچر گن ہونے کے باوجود بخار چیک نہیں کیا جاتا اور نہ ہی روزانہ کی بنیاد پر بچوں کی صحت سے متعلق ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سکولوں کو ہدایت جاری کر رکھی ہے،5 اکتوبر سے انسپکشن ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer