لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود اہم تبادلے

PESCO, DISCOs, Shahid Haider LESCO Chief, City42 , Power División
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک کمپنی میں پابندی کے باوجود  لیسکو  چیف شاہد حیدر نے  کئی نافرمان افسران کو او ایس ڈی بنا کر ان کی جگہ دوسرے  افسروں کے تقرر کر دیئے ہیں۔

لیسکو کے ذرائع نے بتای ہے کہ چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر نے  افسران کو دو سے تین روز تک ہیڈکوارٹرز میں بٹھا کر مزید تقرریاں کی ہیں۔
وزارت پاور ڈویژن نے پاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) میں  تبادلوں پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اس پابندی کی وجہ سے ڈسکوز میں جن افسروں کو ہٹانا ضروری خیال کیا جا رہا ہے انہیں ہٹا کر ضروری تقرریاں کرن کے لئے  او ایس ڈی بنانے کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے۔
لیسکو میں فاروق عمر کو جی ایس او سے تبدیل کر کے مینجر ٹی ایس لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔  جی ایس سی سے آفتاب حسین بٹ کواو ایس ڈی بنا کر  زاہد قیوم کھوکھر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی بنانے کے لئے سیٹ خالی کروائی گئی۔
آفتاب حسین بٹ کو مینجر جی ایس او لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
ڈپٹی کمرشل مینجر ناردرن سرکل اقبال انور کو معطل کر دیا گیا ہے۔