ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سے موسم سہانا، مزید بادل برسنے کا امکان

لاہور میں بارش سے موسم سہانا، مزید بادل برسنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھںٹوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔

رم جھم نے لاہور کا موسم سہانا بنا دیا، موسم کے بدلتے تیور اور رنگین نظاروں نے فضا کی دلکشی میں بھی اضافہ کردیا، جہاں رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو نے ماحول کو تروتازہ کیا، وہیں بادلوں اور بارش کے تڑکے نے شہریوں کے مزاج کو بھی رنگین بنا دیا۔

لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا، بارش نے جہاں موسم کو خوشگوار کیا وہیں وقفے وقفے سے ٹپکتی بوندوں سے گرمی بھاگ گئی۔

موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اکتوبرکے پہلے ہفتے میں ہونے والی بارشوں سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئے گی جبکہ یہ بارشیں موسم سرما کی نوید بھی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer