ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاجر برادری نے اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان کر دیا

 تاجر برادری نے اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) تاجر برادری نے اسلام آباد مارچ کا حتمی اعلان کر دیا، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو ابتدائی شو جبکہ 9 اکتوبر کو بڑا احتجاج ہو گا،مطالبات منواکر لوٹیں گے۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے کہا کہ آئینی حق کے تحت چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی دعوت پر اسلام آباد جارہے ہیں، اسلام آباد مارچ میں تاجر برادری کے حقوق لے کر لوٹیں گے، 9اکتوبر کے احتجاج کے بعد وہاں بیٹھ کر 10 اکتوبر کو اگلا لائحہ عمل اختیار کرینگے۔

تاجر رہنما میاں وقار کا کہنا تھا کہ تاجر ٹیکس دینا چاہتا ہے مگر دھونس زبر دستی سے نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer