(عمر اسلم) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ گذشتہ دس سالوں میں میاں شہباز شریف نے صوبہ کا حلیہ بگاڑ دیا، قبضہ گروپ کے سرپرست بھی شہباز شریف ہی تھے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا مشہود نے جو بیان دیا ہے، ان کے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کےشکار کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ دس سالوں میں شہبازشریف نے قوم کا حلیہ بگاڑ دیا۔ قبضہ گروپ، بم اور میزائل ان کے ہی پالے ہوئے ہیں۔نواز شریف کا کیس لیگل ہے، تھوڑاصبر کرلیں۔
وزیر اعلی پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سردار عثمان بزدار اچھے انسان ہے، انہیں کیوں تبدیل کیا جائے۔