اغوا ہونیوالےمعصوم بچے کی لاش راوی کنارے سےبر آمد، ملزم ہلاک

اغوا ہونیوالےمعصوم بچے کی لاش راوی کنارے سےبر آمد، ملزم ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسن خالد ) اقبال ٹاؤن کے علاقے نجف کالونی سے دو روز قبل اغوا ہونے والے معصوم بچے کی لاش راوی کنارے سے برآمد،پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے نجف کالونی سے دو روز قبل اغوا ہونے والا 9 سالہ بچہ علی رضا بدفعلی کے بعد قتل کردیا گیا، بچے کیلاش راوی کنارے سے ملی تو والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی اور وہ پولیس کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،اس دوران مقتول بچے کے لواحقین نے ون فائو پر کال کر کے مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک جبکہ اسکا ساتھی گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ،مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم نعیم کی ہلاکت پر بچے کے لواحقین نے بھی تصدیق کردی کہ انکے بچے کو مبینہ طور پر اسی شخص نے اغوا کیا تھا،پولیس نے بچے کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا،لاش گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer