سٹی 42: ایم اے او کالج ، ٹریفک حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ رات پیش آیا تھا ۔
ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ متوفین کی میتیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، ایدھی رضاکاروں نے میتیں انکے گھر سید پور ملتان روڈ منتقل کیں۔
گزشتہ رات ٹرک آٹو رکشہ پر الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوئے۔متوفین میں 67 سالہ شفیق، اسکی اہلیہ 60 سالہ شبانہ اور بیٹا 35 سالہ ساجد شامل ہیں ۔
ساجد کی اہلیہ 32 سالہ اقراء بھی حادثے کے دوران جاں بحق ہوئی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App