ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے

Ishaq Dar, Pakistan and Palestine , Gaza ministerial conference, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان اور ترکی نے  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ  حکان فدان نے استنبول میں ملاقات کی اور اس امر پر اتفاق کیا کہ  فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حکان فدان سے استنبول میں ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا، ساتھ ہی علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ 

اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خٓرجہ نے آج شب بتایا کہ  اسحاق ڈٓر اور حکان فدان کی ملاقات "وزرائے خارجہ کے غزہ پر وزارتی اجلاس"کے موقع پر ہوئی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کے مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ 

 وزارت خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں فلسطین کے مسئلے پر پاکستان اور ترکیہ کا مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، دونوں وزارائے خٓرجہ نے غزہ میں پائیدار امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔ 

دونوں وزرائے خارجہ نے برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کے عزم کو دہرایا۔ علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔