سٹی 42: پاکستان،سری لنکاون ڈےانٹرنیشنل سیریزکی ٹکٹس منگل سےفروخت کیلئےدستیاب ہوں گی ۔
ٹکٹس آن لائن دوپہر12بجےسے"پی سی بی.ٹی سی ایس.کام.پی کے"پردستیاب ہوں گی ۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ5 ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔
تینوں ون ڈےمیچز11نومبر،13اور15نومبرکوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجائیں گے۔جنرل انکلوژرزکےٹکٹس پہلے2میچزکیلئے200،تیسرےمیچ کیلئے300میں دستیاب ہونگے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پی سی بی گیلری کے ٹکٹس 700 اور 850 روپے میں دستیاب ہوں گے۔پلاٹینیم باکس سیٹس 8 ہزار اور 12 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔فار اینڈ باکس سیٹس 6 ہزار اور 8 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App