ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کا 17 نومبر سے آغاز; پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ؛ خواجہ عمران نذیر

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کا 17 نومبر سے آغاز; پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ؛ خواجہ عمران نذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے ماہرین صحت، میڈیکل تنطیموں ودیگر ادارہ جات کیلئے آگاہی سیمینار ہوا جس میں وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر ثمرہ خرم،یونیسیف کے ڈاکٹر خرم مبین، عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر مہروز سلیم ،محکمہ اوقاف سے علامہ مختار ندیم، پی ایم اے سے ڈاکٹر اشرف نظامی ،پروفیسر ڈاکٹر طارق بھٹہ، پروفیسر شکیلہ زمان و دیگرمحکموں کے نمائندئے شریک ہوئے ۔
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا 17 سے 29 نومبر تک ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو رہا ہے، 6ماہ سے 5سال تک کے بچوں کو ویکسین دی جائے گی ۔ 
پنجاب میں ایک کروڑ 70لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جائیگی۔ویکسی نیشن بارے عوامی شعور بیدار کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔خسرہ اور رو بیلا سے بچاو کی ویکسینیشن مہم میں عوامی آگہی مہم میں ہمارا ساتھ دینے پر آپ کا تہہ دل سے شکریہ۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا دس منتخب اضلاع لاہور، راولپنڈی، ملتان، گجرانوالہ، بہاولپور، ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان،شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، بچوں کے صحت مند اور محفوظ مستقبل وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے دستیاب وسائل کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں۔توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات تیرہ بیماریوں سے بچاؤ کی ویکیسن فراہم کر رہا ہے، پروگرام انہیں بیماریوں کے پھیلاؤکی نگرانی کا بہترین نظام بھی چلا رہا ہے۔تعاون لیے پارٹنرز خاص طور پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات پہلی ترجیح ہے۔
عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ٹیموں کے قرب و جوار میں نہ پہنچنے کی صورت میں مراکز صحت پر ویکسین اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے،وہاں جا کر والدین بچوں کو خود ویکسین لگوا سکتے ہیں، مزید معلومات و راہنمائی کے لئے محکمہ کی ہیلپ لائن 1033 اور 1166 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔وقت آ گیا ہے کہ ہم بیماریوں کی بجائے ان کی وجوہات پر کام کریں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں مراکز صحت، سکولز، مدارس اور منتخب شدہ علاقوں میں ویکسین لگائیں گی۔