ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ ای چالان‘سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار کی انوکھی منطق

’ ای چالان‘سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار کی انوکھی منطق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کی نامکمل نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو سامنے  آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ٹریفک پولیس اہلکار نے خود شہر میں نافذ ہونے  والے ای چالان سے بچنے کے لیے اپنی موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ پر موجود نمبرز ہی غائب کر دیے۔

شہری نے ایکسپو سینٹر کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو  بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

 ٹریفک پولیس اہلکار کو بائیں جانب مڑتے ہوئے دائیں جانب کا انڈیکیٹر آن کیے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔