ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں

پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں۔

انٹرنیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور آئی ٹی اے کی تحقیقات کے بعد کارروائی کی گئی، آپریشن جیسمن کے تحت اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیاں ثابت ہوئیں۔

شرجیل بٹ، عبد الرحمان، غلام مصطفی، فرحان مجید پر پابندی عائد کی گئی، سابق صدر حافظ عمران بٹ، کوچ عرفان بٹ اور وقاص اکبر معطل، کھلاڑی اور کوچز اپنی بین الاقوامی پابندی کی مدت تک معطل رہیں گے۔

عہدیداران پر 4سال کے لیے کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگائی گئی، تمام معطل افراد پی ایس بی کی کسی سہولت یا عہدے کے اہل نہیں، فیصلہ 2021 سے جاری تحقیقات اور مثبت ڈوپ ٹیسٹوں کے بعد سامنے آیا۔