ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے

 بلدیاتی انتخابات ؛ آئی پی پی کے صدر نے پنجاب کی قیادت کو اہم ٹاسک سونپ دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے بلدیاتی انتخابات کے لئے لاہور سمیت پنجاب کی قیادت کو ٹاسک سونپ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی مرکزی جنرل سیکرٹری میاں خالدمحمودکرینگے، ایم پی اےشعیب صدیقی اورمرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام بخاری نگرانی کرینگے۔

صدرپنجاب آئی پی پی رانانذیراحمدخان بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی کرینگے، لاہورڈویژن میں انتخابات کی تیاریوں کی نگرانی آئی پی پی لاہور کےصدرملک زمان نصیب کرینگے۔

پنجاب کے ہر ڈویژن کے مرکزی عہدیدار اپنے اپنے اضلاع کی نگرانی کریں گے، عہدیدار بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرستیں تیار کر کے مرکزی قیادت کو پیش کرینگے، مرکزی قائدین ڈویژنل اور ضلع کے عہدیداروں کی سفارش پر امیدواروں کا حتمی فیصلہ کرینگے۔