سٹی 42:شہرکی فضا بدستور آلودہ اور مضر صحت ہے،لاہوردنیاکےآلودہ ترین شہروں میں آج بھی سرفہرست ہی رہا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح471ریکارڈ کی گئی۔سول سیکرٹریٹ میں آلودگی کی شرح804ریکارڈ،سی سی آرپی آفس میں آلودگی کی شرح758،ساندہ روڈپرآلودگی کی شرح745 جبکہ گلبرگ جی تھری میں آلودگی کی شرح603ریکارڈ کی گئی۔
اسی طر ح ڈی ایچ اےفیزایٹ میں آلودگی کی شرح596،راوی روڈ591،شادمان میں آلودگی کی شرح585 ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین نے شہریوں کا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ بڑھتی آلودگی تعلیمی سرگرمیوں پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے اور سموگ میں کمی کے لئے کیا لائحہ عمل اپناتی ہے۔ماضی میں بڑھتی آلودگی کےسبب سکول ،کالجز وغیرہ کی بندش جیسے فیصلے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔