قومی ائیرلائن کی عمرہ زائرین کیلئے خوشخبری

Umrah fair, PIA reduced Umrah Flights fair, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا.

لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کے لئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 87000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا.پی آئی اے نے دونوں روٹس کے لیے سات ہزار روپے فی ٹکٹ کرایہ کم کیا.

کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 79000 روپے علاوہ ٹیکس ہو گیا.

پی آئی اےکے ترجمان نے کہا ہے کہ تقریبا 20ہزار روپے ٹیکس کی مد میں لیے جائیں گئے۔یہ کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

 ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے عمرہ زائرین کی سہولیات میں ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔