ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.71 فیصد بڑھ گئی

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.71 فیصد بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح  0.71 فیصد بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 29.88 فیصد پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 14 اشیاء سستی اور 25 کی قیمتیوں میں استحکام رہا۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 25.58 اور پیاز 25.25 فیصد مہنگے ہوئے ، حالیہ ہفتے چکن 10.79 اور آلو1.61 فیصد مہنگا ہوا۔ چائے کی پتی 1.58 اورانڈوں کی قیمت میں 1.30 فیصد اضافہ ہوا  جبکہ حالیہ ہفتے لہسن, باسمتی چاول اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ۔ادارہ شماریات کا مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں گڑ 2.66,کیلے 1.78 اور گھی 1.23 فیصد سستا ہوا اور ایک ہفتے میں دال مسور, آٹا, ایل پی جی بھی سستی ہوئی ہے۔