( سٹی42) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروبار کے دوران سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری کے باعث 587 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں 587 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 53 ہزار 243 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے بتایا کہ ساڑھے چھ سال بعد بینچ مارک انڈیکس بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشی اور سیاسی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔