پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد انتظامیہ کا چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار

پی ٹی آئی جلسہ، اسلام آباد انتظامیہ کا چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔جلسے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔شرائط نامے کے مطابق جلسے کے اسٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer