اے این ایف کی کارروائی، غیر ملکی مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد کوکین برآمد

اے این ایف کی کارروائی، غیر ملکی مسافر سے ڈیڑھ کلو سے زائد کوکین برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والا مسافر قطر سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا تھا جہاں اے این ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران ایک کلو 560 گرام کوکین برآمد کی.
  اے این ایف کے مطابق ملزم دوحہ سے اسلام آباد پہنچا تھا جس کے مشتبہ معلوم ہونے پر تلاشی  لی گئی تو اس سے منشیات برآمد ہوئی۔ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی کے دوران کراچی میں ناردرن بائی پاس پر کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 180 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں جب کہ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں لندن بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام افیون برآمد ہوئی جو کتابوں میں چھپائی گئی تھی ۔

ملزمان کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Ansa Awais

Content Writer