لاہورمیں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد زخمی

لاہورمیں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 5 افراد زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں زیر تعمیر 4 منزلہ عمارت کا بالائی لینٹر گرنے سے پانچ افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گرین ٹاؤن میں باگڑیاں قبرستان کے قریب زیر تعمیر چار منزلہ عمارت کا بالائی لینٹر گرگیا، حادثے میں مستری احمد فخر، مزدور مقصود، شہباز، لیاقت اور  19سالہ پڑوسی اقرا زخمی ہو گئے۔

اقرا زیر تعمیر گھر سے ساتھ موجود اپنے گھر میں کام کاج میں مصروف تھی کہ ملبہ اس پر گرپڑا، ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

Ansa Awais

Content Writer