لاہور پولیس کا ہائی پروفائل کریمینلز کی گرفتاری کے لیے پلان تیار

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور پولیس کا ہائی پروفائل کریمینلز کی گرفتاری کے لیے انٹیلیجنس بیورو سے مدد لینے کا فیصلہ، لاہور پولیس نے 163  ہائی پروفائل جرائم پیشہ افراد کی لسٹیں انٹیلیجنس بیورو کو فراہم کے حوالے کر دیں۔
لاہور پولیس کی جانب سے کرائم کی بگڑتی صورتحال اور کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے انٹیلیجنس بیورو سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت لاہور پولیس انٹیلیجنس بیورو سے ہائی پروفائل کریمینلز پر گرفت کے لیے مدد لے گی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ہروفائل کریمینلز اور منظم جرائم کے حفیہ اطلاعات بھی انٹیلیجنس بیورو پولیس کو دے گا جبکہ لاہور پولیس نے اپنے ہائی پروفائل ٹارگٹ کی لسٹیں انٹیلیجنس بیورو کے ساتھ شیئر کر دی ہیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس بیورو کی مدد سے شہر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کیا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر